ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اسرائیلی حملے میں بال بال بچے : برطانوی اخبار ٹیلیگراف کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر کا معجزانہ بچاؤ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں موت سے بال بال بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی توجہ سندھ کی طرف اس لیے مرکوز ہوئی کیونکہ ہم نے نتائج دیئے: وزیر اعلیٰ سندھ
ملاقاتوں کے دوران حملہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ٹیلی گراف نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 28 فروری کو اسرائیلی حملے کے وقت مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اسی عمارت میں موجود تھے جہاں ایرانی قیادت کی اہم میٹنگ جاری تھی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے ہیڈ پروٹوکول کی ایک آڈیو ٹیپ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ اس آڈیو کی تصدیق بھی کروالی گئی ہے۔
آڈیو میں بیان کردہ تفصیلات
ٹیلی گراف کے مطابق اس آڈیو میں مظہر حسینی نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے سے چند لمحے پہلے ہی کمرے سے اٹھ کر باہر باغیچے میں گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اس حملے کی شدت سے محفوظ رہے اور صرف ان کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔ آڈیو میں مظہر حسینی نے مزید کہا کہ اللہ کی مرضی یہی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای باہر جائیں، وہ باہر تھے اور سیڑھیاں چڑھ رہے تھے جب عمارت کو میزائل نے ہٹ کیا۔








