جب وقت آئے گا پاکستان کی پالیسی پوری دنیا دیکھے گی کہ کتنی واضح ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد میں اہم بیان
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا پاکستان کی پالیسی پوری دنیا دیکھے گی کہ کتنی واضح ہے۔ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تصویر علی امین کی نہیں، بلکہ میری ہے: صوبائی وزیر پختون یار خان
افغانستان سے دہشت گردی کا تعلق
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے اہداف واضح ہیں۔ افغان طالبان رجیم کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے، افغانستان میں دہشت گردوں یا افغان طالبان رجیم کے انفراسٹرکچر پر حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کر3پاکستانیوں کو تھائی لینڈ میں اغوا کروا دیا
افغان طالبان کا جھوٹا بیانیہ
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں جھوٹی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا پڑیں۔ جہاں ہم نے حملہ کیا، وہاں ایمونیشن رکھا گیا تھا، اور وہاں دھماکے ہونا اس کا ثبوت ہے۔ جب وقت آئے گا پاکستان کی پالیسی پوری دنیا دیکھے گی کہ کتنی واضح ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات
انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ہم تمام دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔








