متحدہ عرب امارات میں کھلے میدانوں میں نماز عید پر پابندی عائد
متحدہ عرب امارات کی نئی ہدایت
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کرنے پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس کا ریلوے اسٹیشنز اور سرکاری عمارتوں کی ویڈیوز بنا کر پاکستان میں ہینڈلرز کو بھیجنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
نماز عید کا مقام
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی۔ میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عید کی نماز صرف مساجد میں ہوگی۔
انتظامات اور اپیل
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔








