وزیر اعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ
نئے سکھر-روہڑی پل کی تعمیر کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے اجلاس ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے اصلاحات
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کیساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ
نئے پل کے فوائد
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیا پل سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا، دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل سے موجودہ راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جبکہ لینس ڈاؤن پل پر روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمد رفت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فٹ بال کی بحالی کے لیے پی ایف ایف اور صوبائی حکومت کا اشتراک
لینس ڈاؤن پل کا دباؤ اور نئے پل کی اہمیت
وزیر بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ بھاری ٹریفک کو لینس ڈاؤن پل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، لینس ڈاؤن پل پر ٹریفک دباؤ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز متاثرہوتی ہیں جبکہ نئے پل سے ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہوگی۔
پائیدار انفرااسٹرکچر کی جانب پیشرفت
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سکھر-روہڑی پل منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈویلپمنٹ فسیلٹی کی منظوری دیتے ہوئے سندھ میں پائیدار انفرااسٹرکچر اور ترقی کےعزم کا اظہار کیا ہے。








