پی آئی اے نے خطے کی صورتحال کے باعث فجیرہ کی پروازیں معطل کر دیں
پروازوں کی معطلی کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے خطے کی صورت حال کے پیش نظر فجیرہ کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ملک میں جتنا ہیجان برپا ہے، اس میں شہرت کے بھوکے ان ججوں کا بھی حصہ ہے، صحافی مبشر علی زیدی۔
حفاظتی تدابیر اور اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر ایئر لائن نے اگلے 48 گھنٹے کے لیے فجیرہ کے لیے اپنی پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین نے پاکستان میں آڈلٹ انٹرٹینمنٹ کی حمایت کردی اور حکومت کو بھی اس سے قانونی طور پر پیسے کمانے کا مشورہ دے دیا
متحدہ عرب امارات کی پروازیں
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے ایئر لائن کی پروازیں حسب معمول جاری رہیں گی۔
خلاصہ معلومات
مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ فی الحال متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں صرف العین کے لیے ہی آپریٹ کی جائیں گی۔








