پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
پاکستان اور ترکیہ کی کشیدگی پر تشویش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارنے کے خوف سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا جمہوریت کی روح کے منافی اور افسوسناک عمل ہے، سراج الحق
وزرا کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم (پیکٹا) کی 4 روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ ختم، بین الاقوامی ماہرین تعلیم کی شرکت، گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن پر ٹریننگ دی۔
خطے کی موجودہ صورتحال
گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تناؤ میں کمی کی ضرورت
سینیٹر اسحاق ڈار نے فوری طور پر تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تعمیری مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے واحد مؤثر ذرائع ہیں.







