پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گی۔
توسیع کی تفصیلات
بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔








