عید کے کپڑے بھی عمران خان تک نہیں پہنچ سکے ، یہ پارٹی کے لیے شرم کا مقام ہے ، بس ایک تماشہ لگا ہوا ہے، مشال یوسفزئی
مشال یوسفزئی کی خوشی کی ملبوسات کی تصویر شیئر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بانی پی ٹی آئی کے عید کے لئے کپڑوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عید کے کپڑے جیل والوں نے لینے سے انکار کردیا ہے اور واپس بھیج دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنول آفتاب کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
عید کے کپڑوں کی عدم دستیابی
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے عید کے کپڑے بھی ان تک نہیں پہنچ سکے۔ یہ پارٹی کے لئے شرم کا مقام ہے کہ ہمارے لیڈر کے ساتھ یہ ہورہا ہے اور پارٹی کچھ بھی نہیں کر رہی ہے، ایک تماشہ لگا ہوا ہے۔ مزید بیان بازی اور اعلانات ٹائم ویسٹ یا گین کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں اور نہ ہی اس کا عمران خان کو کوئی فائدہ ہے۔
عوام کا صبر
عمران خان نے جن کو ذمہ داری دی ہے یا وہ ڈٹ جائیں یا ہٹ جائیں۔ عوام اور ہمارا دونوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہے۔
یہ خان صاحب کے عید کے کپڑے ہیں جو جیل والوں نے لینے سے انکار کردیا ہے اور واپس بھیج دیے ہیں، بی بی صاحبہ کے عید کے کپڑے بھی ان تک نہیں پہنچ سکے ہیں، یہ پارٹی کے لئے شرم کا مقام ہے کہ ہمارے لیڈر کے ساتھ یہ ہورہا ہے اور پارٹی کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔ ایک تماشہ لگا ہوا ہے، مزید… pic.twitter.com/yxgY2SqSB4
— Mashal Yousafzai???????? (@AkMashal) March 18, 2026








