آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل، ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی تازہ ترین تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سلمان علی آغا ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے جبکہ ابرار احمد تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ورلڈکپ، فیفا کا ایران کے میچز امریکہ سے منتقل نہ کرنے اعلان
بلے بازوں کی نئی رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی جس میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سلمان علی آغا 9 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد رضوان دو درجہ اور فخر زمان 4 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 26ویں اور 31ویں نمبر پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان میں 35 سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے، چودھری سرور
بولرز کی رینکنگ میں تبدیلیاں
ون ڈے بولرز رینکنگ میں ابرار احمد 4 درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی سرحدوں پر مسلسل جنگوں اور کشیدگی کی بھاری قیمت ادا کی ہے، اب پاکستان کو دوٹوک انداز میں امن کا حامی اور تصادم کا مخالف ہونا چاہیے، حنا ربانی کھر
آل راؤنڈرز کی فہرست میں پیش رفت
شاہین آفریدی اور حارث رؤف ایک ایک درجہ ترقی سے بالترتیب 17ویں اور 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان آغا 3 درجہ ترقی سے 10ویں پوزیشن پر آچکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی صورتحال
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن ہے۔ بابر اعظم 36 اور سلمان علی آغا 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی درجہ بندی میں ابرار احمد کی تیسری پوزیشن ہے۔
White-ball stars from Bangladesh and New Zealand have been the big winners on the latest update to the ICC Men's Player Rankings
Details https://t.co/r6HBWeuHSG
— ICC (@ICC) March 18, 2026








