ایران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
ایرانی سیکیورٹی سربراہ کی تدفین
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کے سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی اور دیگر ہلاک شد گان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی
نماز جنازہ میں عوام کی بھاری شرکت
تہران میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہید علی لاریجانی اور ایرانی فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی، انصار عباسی نے بتادیا
امریکی فضائی حملے کا نشانہ بننے والے سیلرز کی تدفین
آج تہران میں امریکی تارپیڈو کا نشانہ بننے والے ایرانی جہاز کے ہلاک ہونے والے سیلرز کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ہے۔امریکہ نے سری لنکا کے نزدیک ایران کے جنگی جہاز دینا کو آبدوز سے نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والی سڑک پر گڑھے پڑ گئے، خواجہ آصف نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
علی لاریجانی کا نشانہ بننا
واضح رہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا تھا ، وہ انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔ سیکیورٹی پالیسی کے معمار اور خامنہ ای کے قریبی مشیر تھے۔
ایران کا شدید ردعمل
کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر جنرل علی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرپرائز کا انتظار کریں، ایران کا ردِعمل غیر معمولی ہوگا۔ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے بھی کہا کہ علی الاریجانی اور دیگر شہدا کی موت کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا۔








