ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب اور قطر میں تیل اور گیس تنصیبات پر حملوں کی وارننگ جاری کر دی
ایران کا انتباہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں موجود تیل اور گیس تنصیبات کے قریب رہائش پذیر شہریوں، ملازمین اور دیگر افراد کو علاقے سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سے بخارا: افغان سلطنت کی خواتین سکالرز کی زندگیاں – خصوصی نشست ابو ظہبی پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام
تنصیبات کی تفصیلات
بی بی سی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر ایجنسی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لوگوں کے لیے فوری وارننگ جاری کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور الجبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے دور چلے جائیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کی الحسن گیس فیلڈ، قطر کا مسیعید پیٹروکیمیکل کمپلیکس و ہولڈنگ کمپنی اور قطر کی ہی راس لفان راس لفان ریفائنری سے متعلق بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
نشانہ مقرر کرنا
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام مراکز اب جائز ہدف بن گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔ تمام شہریوں، رہائشیوں اور ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ وہ فوراً ان علاقوں سے دور بلا تاخیر محفوظ فاصلے پر چلے جائیں۔








