ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی
ایرانی وزیر انٹیلی جنس کی شہادت
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
بزدلانہ اقدام
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ اسماعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے
صدر کا تعزیتی پیغام
ترور ناجوانمردانه همکاران عزیزم اسماعیل خطیب، علی لاریجانی و عزیز نصیرزاده در کنار بعضی از اعضای خانواده و تیم همراهشان داغدارمان کرد.
شهادت دو عضو کابینه و دبیر شعام و سرداران نظامی و بسیجی را به مردم بزرگ ایران تسلیت میگویم. مطمئنم راهشان محکمتر از قبل ادامه خواهد داشت.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 18, 2026
اسرائیلی حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی افواج نے تہران میں رات کے وقت کیے گئے فضائی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے سربراہ کو نشانہ بنایا۔








