ارجنٹائن نے عالمی ادارۂ صحت سے باضابطہ علیحدگی اختیار کر لی۔
ارجنٹائن کا عالمی ادارہ صحت سے علیٰحدگی کا فیصلہ
بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن نے باضابطہ طور پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیٰحدگی اختیار کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آبی جارحیت کی، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے: احسن اقبال
وزیر خارجہ کا سوشل میڈیا پر بیان
’’شنہوا‘‘ کے مطابق یہ بات ارجنٹائن کے وزیر خارجہ پابلو کورنو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن نے اس فیصلے سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا
ویانا کنونشن کا حوالہ
انہوں نے کہا کہ ویانا کنونشن آن لا آف ٹریٹیز کے تحت کسی بھی معاہدے سے علیٰحدگی نوٹیفکیشن کے ایک سال بعد مؤثر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹائن صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو دو طرفہ معاہدوں اور علاقائی فورمز کے ذریعے جاری رکھے گا جبکہ صحت سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں فیصلوں میں اپنی خودمختاری اور اختیار کو مکمل طور پر محفوظ رکھے گا۔
ماضی کی حقیقت
واضح رہے کہ ارجنٹائن کی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں عالمی ادارۂ صحت سے علیٰحدگی کا اعلان کیا تھا۔








