افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی
شوال کا چاند نظر آ گیا
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل افغانستان میں عید الفطر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس، پی آئی اے نجکاری عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو اضافی کنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دے دی
سپریم کورٹ کا اعلان
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعرات کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔
چاند کی شہادت
سپریم کورٹ کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے باقاعدہ طور پر قابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا ہے。








