اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا

عمران خان کی آنکھ کا چیک اپ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا چیک اپ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری کا مشورہ

میڈیکل بورڈ کا معائنہ

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 5 رکنی ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں، ایران غلط اندازے نہ لگائے: ترجمان وائٹ ہاؤس

بشریٰ بی بی کی موجودگی

’’جیو نیوز‘‘ نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، 2 گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبے کو سیلاب سے بچانے کے لیے بڑا قدم، 52 شہروں میں 358 انڈر گراونڈ واٹر سٹوریج کی تعمیر جاری

طبی معائنہ کی تفصیلات

اڈیالہ جیل حکام کے مطابق 5 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا مکمل طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود تھا اور جدید آلات سے لیس ایک سرکاری ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان

میڈیکل ٹیم کے ماہرین

میڈیکل ٹیم میں ماہرین امراض چشم پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور

فالو اپ چیک

ماہر ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک کیا۔ اسے قبل 2 مرتبہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا ٹریٹمنٹ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق اب ان کو تیسرا انجیکشن بھی لگنا ہے، لہذا تیسرا انجیکشن لگانے سے قبل ڈاکٹرز ان کی آنکھ میں پیش رفت کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیس میں ریمارکس، آئی جی اسلام آباد و دیگر طلب

عدالتی حکم

میڈیکل ٹیم چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عدالتی حکم پر تشکیل دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حال ہی میں کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا تھا کہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کی ٹریٹمنٹ کا بندوبست کرے۔

بہتری کا جائزہ

اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ میں کس حد تک بہتری آئی ہے، میڈیکل بورڈ اس حوالے سے اپنی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...