عرب و اسلامی ممالک کا ایران کے حملوں کی مذمت، وزرائے خارجہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
سعودی عرب میں وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں خطے پر ایرانی حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور پولیس کے حاضر سروس سب انسپکٹر کی سوسائٹی مالک کے دفتر میں ڈکیتی، ایک اور کارنامہ سامنے آگیا
ایرانی حملے اور خطے کی سلامتی
سعودی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر، ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ٹماٹر سستے، پیاز مہنگا ہو گیا
خلیجی ریاستوں کا دفاعی حق
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خلیجی ریاستوں کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اجلاس نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حملے روکے، بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا لحاظ کرے۔
ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت
مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات ترک کرے، آبنائے ہرمز کا تحفظ یقینی بنائے، عالمی تجارت میں رکاوٹ نہ ڈالے اور ہمسایہ ممالک میں پراکسی جنگوں کے پھیلاؤ اور مسلح ملیشیاؤں کی حمایت سے باز آئے۔








