وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے بس سٹینڈز، ویگن اڈوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلا دوطرفہ ایئر ڈیفنس کمانڈ سینٹر قائم کر دیا: سینٹ کام
بازاروں میں اضافی نفری کی تعیناتی
وزیراعلیٰ نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی گشت بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کا سبب بنے گی، نہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا: سپین
نیز دیگر حفاظتی تدابیر
علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال اور رات کے وقت نائٹ ویژن دوربینوں سے مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس پر بریفنگ دی
سخت نگرانی اور فوری کارروائی
مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر سڑکوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ، کتنی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی؟ جانیے
سکیورٹی اور گشت بڑھانے کی ہدایت
انہوں نے اے ٹی ایمز اور بینکوں کے اطراف سکیورٹی اور گشت بڑھانے، جبکہ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو بس سٹینڈز اور ویگن اڈوں پر مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
شفافیت کی ضمانت
مزید برآں، ہدایت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے متعلق شفافیت یقینی بنانے کے لیے بسوں اور ویگنز کی ونڈ سکرین پر مقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کا حکم بھی شامل ہے.








