صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز، سول اعزازات، سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری کا قانون سازی کے اقدامات کی منظوری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے جن میں تقرری، سول اعزازات کی منظوری اور سزاؤں میں خصوصی کمی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے انقلابی ’’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘‘ کا اعلان کر دیا

منظور کیے گئے قانون سازی کے بل

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور کیے گئے قانون سازی کے اقدامات میں شامل ہیں:

  • پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2026
  • اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) (ترمیمی) بل 2026
  • زکوٰۃٰ و عشر (ترمیمی) بل 2026
  • نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026
  • پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل 2026
  • ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026
  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026
  • پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026
  • دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026

یہ بھی پڑھیں: ترکی بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شمولیت کا خواہش مند ہے، بلومبرگ کا دعویٰ

اعزازات اور تقرری کی منظوری

صدر مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، صدر مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک، اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

سزاؤں میں خصوصی کمی

صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...