شہری دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور، پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی
شہری دفاع میں اہم سنگ میل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہری دفاع کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ ملکی فضاؤں کو دشمن کے ڈرونز سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ داخلہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ، دو ہفتے آرام کا مشورہ
نئی اینٹی ڈرون گن کی خصوصیات
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈرون گن EMG50 دشمن کے کسی بھی ڈرون کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنا سکتی ہے۔ اس گن کی رینج 2 سے 3 کلومیٹر ہے، جو دشمن کے ڈرون کو جام کر کے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار
تربیت اور فراہمی
محکمہ داخلہ پنجاب بھر میں سول ڈیفنس کو اینٹی ڈرون گنز فراہم کرے گا۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اینڈ اینٹی ڈرون سکواڈ کی NRTC سے تربیت کروائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرض میں کمی
پائلٹ پراجیکٹ
ترجمان کے مطابق پہلی اینٹی ڈرون گن پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کی گئی ہے۔ اس گن کا وزن صرف 6 کلو ہے اور یہ دور فاصلے تک ٹھیک نشانہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ویڈیو مواد








