لاہور؛گھریلو ناچاقی پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ملزم نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا
خاندانی تنازعہ کا خوفناک انجام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے اہلخانہ پر فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔







