قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ، اسامہ میر کا قانونی کارروائی کا اعلان، متعلقہ اداروں سے تعاون کی درخواست کردی

مبینہ فراڈ کا معاملہ

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کے معاملے پر پاکستانی لیگ سپنر اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: سپریم کورٹ پولیس کے زیر استعمال مال مقدمہ گاڑیوں پر برہم، تفصیلات طلب

اسامہ میر کی قانونی کارروائی

جیو نیوز کے مطابق لیگ اسپنر اسامہ میر نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالرحمان نامی شخص کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور بتایا کہ میں سیالکوٹ واپس پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے ہر دروازہ کھٹکٹاؤں گا۔ اس شخص نے فراڈ اور دھوکہ دہی کی ہے، میں قانونی کارروائی کے لیے ہر سطح پر جاؤں گا، متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی

سرمایہ کاری کی تفصیلات

اسامہ میر نے کہا کہ میں نے مجموعی طور پر 8 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری کے بدلے منافع دینے کا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، میرے پاس تمام دستاویزات ہیں، پیغامات کا تبادلہ بھی موجود ہے۔ نہ منافع ملا اور نہ رقم واپس دی گئی۔ وعدے کیے جاتے رہے، گارنٹی کے لیے پلاٹس کے دستاویزات دیے گئے وہ بھی فراڈ نکلے۔ اس شخص کے ساتھی بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے ہیں، پہلے وعدے کیے گئے اور اب رابطہ بھی نہیں کیا جا رہا۔

دیگر کھلاڑیوں کی صورتحال

دوسری طرف چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر کمپنی کا مالک کھلاڑیوں کا کروڑوں روپے لے اڑا ہے۔ اسامہ میر سمیت پاکستان کے کئی سرکردہ کرکٹرز شامل ہیں۔ اسامہ میر واحد کرکٹر ہیں جو فراڈ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں، جب کہ بیشتر کرکٹرز کو خدشہ ہے کہ معاملہ سامنے لانے سے ان کے کروڑوں روپے ڈوب سکتے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...