ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد وطن واپس پہنچ گئی
وطن واپسی کی خبر
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد وطن واپس پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا بتائیں عمران خان اور بشریٰ بی کو کمبل تک دینے نہیں دیا جارہا، آپ نے اس حوالے سے کیا کیا؟ مشال یوسفزئی
پاکستان میں داخل ہونے والے شہریوں کی تعداد
ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق 28 فروری سے گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 5 ہزار 615 پاکستانی شہری ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے پاکستان داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سلطانہ صدیقی کے بھائی مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
ایرانی ڈرائیورز اور دیگر غیر ملکی شہری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ اس دوران 2 ہزار 117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں مسافروں کی آمد کا سلسلہ منظم انداز میں جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ گوادر اور چاغی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے آنے والے مسافروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی اور انہیں اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
حکومت بلوچستان کی تیاری
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، حفاظت اور آرام کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔








