خلیجی ممالک میں آج 30 واں روزہ مکمل، کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔
ہلال عید کا عدم مشاہدہ
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک میں گزشتہ روز ہلال عید نظر نہ آنے کے باعث آج 30 واں روزہ مکمل کرلیا گیا اور کل بروز جمعہ 20 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی۔
30 روزے مکمل ہونے کا اعلان
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، عراق، یمن، لبنان، کویت، بحرین اور قطر وغیرہ میں آج رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوگئے۔ گزشتہ روز ان ممالک میں چاند کی رویت نہیں ہوئی تھی اور ملکی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ 30 روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر بروز جمعہ منائی جائے گی۔








