خلیجی ممالک کو مزید 40 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں، 20 روز کے دوران منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 810 ہوگئی
کراچی میں پروازوں کی منسوخی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک کو مزید 40 پروازیں اڑان نہ بھرسکیں اور 20 روز کے دوران منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 810 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 175 مظفرگڑھ میں الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ
مشرق وسطی کے لیے پروازوں کی منسوخی
ذرائع کے مطابق جمعرات کو کراچی سمیت ملک بھر سے مشرق وسطی کی 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی، دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ کی 8 پروازیں العین منتقل کی گئیں، لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7، پشاور سے 10 اور ملتان سے مشرق وسطیٰ کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔
جنگی صورت حال کا اثر
مزید بتایا گیا کہ خطے میں جنگی صورت حال کے باعث گزشتہ 20 روز کے دوران پاکستان بھر سے مجموعی طور پر ایک ہزار 810 پروازیں منسوخ ہوئیں۔








