خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر: توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، برطانیہ اور یورپ میں گیس قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
توانائی بحران کا عروج
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال کے باعث توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، برطانیہ اور یورپ میں گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہر کرج میں آئل ڈپو پر ہونے والے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے
ایران جنگ کے اثرات
تفصیلات کے مطابق، لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نفرت میں ملک کے ان نوجوانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا گیا جو ساری زندگی قومی نغمے پڑھتے ہیں، قاسم خان سوری
ماہرین کی رائے
’’جنگ‘‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے پر حملے خطرناک کشیدگی کی علامت ہے۔ دوسری جانب بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقتصادی پیشگوئیاں
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جنگ سے پہلے ماہرین نے شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کی تھی۔ جنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب شرح سود میں کمی نہ ہوسکی۔ جنگ کے سبب رواں برس شرح سود میں اضافہ کا خدشہ بھی موجود ہے۔








