ایران کے حملوں سے این ایل جی پیداواری صلاحیت کو کتنا نقصان پہنچا۔ قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو نے تفصیلات بیان کر دیں۔
ایران کے حملوں کا اثر
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے حملوں سے قطر کی این ایل جی پیداواری صلاحیت کو کتنا نقصان پہنچا؟ قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو نے تفصیلات بیان کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن اشیاء بیچنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، اب Alibaba کے ذریعے اپنی مصنوعات دنیا میں کہیں بھی باآسانی بھیجیں
پیداواری صلاحیت میں کمی
تفصیلات کے مطابق، قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت کو 5 سال کے لیے 17 فیصد تک ختم کردیا ہے۔ ایرانی حملوں سے وہ تنصیبات متاثر ہوئیں جہاں سے 17 فیصد برآمدی ایل این جی تیار ہوتی تھی۔ ان تنصیبات کی مرمت میں 3 سے 5 سال لگ سکتے ہیں، جبکہ مرمت کے اس کام پر 26 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔
معاہدوں کی معطلی کا امکان
"جیو نیوز" کے مطابق سعد الکعبی نے کہا کہ قطر کو ممکنہ طور پر 5 سال کے لیے اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے لیے ایل این جی سپلائی کے معاہدوں کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے۔ معاہدے معطل کرنے کی یہ شق پہلے سے معاہدے کا حصہ ہوتی ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف قطر بلکہ عالمی توانائی منڈی کے لیے ایک بڑا بحران ثابت ہو سکتی ہے۔ قطر دنیا کو سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک ہے۔








