متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
امارات کا امریکہ میں سرمایہ کاری کا عزم
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہاتھ سے محروم فائٹر نے مقابل کو دھول چٹا دی، ویڈیو وائرل
1.4 کھرب ڈالرز کا وعدہ
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں 1.4 کھرب ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
اماراتی سفیر کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکہ میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
اقتصادی معاہدوں کا امکان
اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے لکھا کہ ’’جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کر لیا تھا۔ امریکہ سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مزید معاہدے کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرم ہیں، یو اے ای کے پاس 2 کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔‘‘








