بین الاقوامی سمندری تنظیم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہونے کے لیے پرامید
آئی او ایم کا تین روزہ اجلاس
لندن (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی او ایم) کا تین روزہ اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد تنظیم کے سربراہ نے مختصراً گفتگو بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کا موبائل ہیک کرنے کے بعد انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم سمیر عرف “PK” نے گرفتاری کے بعد منہ کھول دیا، سنسنی خیز انکشافات
مذاکرات کا آغاز
بی بی سی کے مطابق آئی او ایم کے سربراہ وکٹر جمنیز فرنانڈیز نے بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی تنظیم اگلے ہفتے ایران اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور محفوظ گزر گاہ کے لیے ایک فریم ورک تلاش کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرے گی۔
مفاہمتی کوششیں
ان کا کہنا ہے کہ خطے کا کوئی بھی ملک ان مذاکرات سے باہر نہیں ہوگا، پورے خطے کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔








