اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
سرگودھا میں سفاک ملزم کا انجام
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے والا سفاک ملزم پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں انجام کو پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، سینیٹر فیصل واوڈا
پولیس کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پولیس موبائل فون اور چاقو برآمد کروانے کیلئے لے جا رہی تھی، کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے اسے چھڑوا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کے اعلان کے باوجود بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں زور دار دھماکوں کی آوازیں
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ زیر حراست ملزم پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھا، انویسٹی گیشن کے دوران ملزم نے موبائل فون اور چاقو کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے برآمدگی کیلئے اسے لے جایا جا رہا تھا۔
ملزم کے ساتھیوں کی تلاش
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ لاش ہسپتال پہنچا دی گئی۔ گاؤں 25 جنوبی میں 4 روز قبل ملزم نے کلہاڑی سے اپنی بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا تھا جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔








