چودھری شافع حسین کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور قونصلیٹ کے مابین ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق

ملاقات کا مقصد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چودھری شافع حسین نے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور قونصلیٹ کے مابین ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کے جانشین سمجھے جانے والے کرکٹر کا کیریئر ‘آئی پی ایل کی شہرت اور دولت’ کے باعث متاثر ہوا

شراکت داری کے شعبے

ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای وی سیکٹر، صنعت، زراعت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگری عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی

صنعتی سرمایہ کاری

وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ چین ٹیکسٹائل سیکٹر میں دو نئی فیکٹریاں لگا رہا ہے، جس سے روزگار کے 21 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

چینی قونصل جنرل کا موقف

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...