ایئر کارگو چارجز میں اضافہ، ایکسپورٹرز کا اظہار تشویش، ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط
پاکستان کے ایئرپورٹس پر اضافی چارجز
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ایئرپورٹس پر کارگو شپمنٹس پر اضافی چارجز لگانے کے معاملے پر پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدیوں سے محکوم مسلم امہ کو جاگنا ہوگا: قمر زمان کائرہ
ایڈہاک چارجز کا اثر
خط کے متن کے مطابق گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں نے ایئر کارگو شپمنٹس پر فی کلو 50 روپے ایڈہاک چارجز عاید کر دیے جس کے باعث پاکستان سے ایئر کارگو شپمنٹس پر اضافی بوجھ سے ایکسپورٹرز کو نقصان ہوگا۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی فوری طور پر اضافی چارجز واپس کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے سے علی پور اور گردونواح کے کئی دیہات متاثر، بھاری نقصان، مریم اورنگزیب لاتی ماڑی اور سیت پور پہنچ گئیں
ایوی ایشن اتھارٹی کی کارروائی
خط کے متن میں ایسوسی ایشن نے ایوی ایشن اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے اور اضافی چارجز کی واپسی کو یقینی بنائے۔ خبردار کیا گیا کہ عمل نہ کرنے سے برآمد کنندگان کو نقصان ہو سکتا ہے اور ملک کے برآمدی شعبے میں خلل پڑ سکتا ہے۔
فریٹ فارورڈرز کی تشویش
اے آر وائے نیوز کے مطابق، قبل ازیں چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ ایسوسی ایشن جمیل احمد نے کہا کہ کارگو ہینڈلنگ چارجز میں اچانک اضافہ پاکستان کے نازک برآمدی شعبے کو مزید نقصان پہنچائے گا اور فریٹ فارورڈرز کے لیے شدید آپریشنل مشکلات پیدا ہوں گی۔








