صدر الخدمت پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے قاہرہ میں غزہ کے یتیم بچوں اور مہاجرین کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں
لاہور: عید الفطر کی خوشیاں غزہ کے مظلوم مہاجرین کے ساتھ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ کر غزہ کے مظلوم مہاجرین اور یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایرانی فضائی دفاعی نظام پر حملے شروع کردیے
نماز عید کے بعد متاثرین کے ساتھ ملاقات
نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد، الخدمت کے زیر انتظام غزہ متاثرین کے لیے مختص رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے سر پر دستِ شفقت رکھا، عید کی مبارکباد دی اور عیدی کے ساتھ تحائف پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 مسافر جاں بحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
ثابت قدمی اور صبر کا پیغام
ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے وہاں مقیم غزہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو مسلسل مصائب کے باوجود ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کو کھلونے، عیدی اور دیگر عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے ایران جنگ میں فریق نہ بننے، بورڈ آف پیس چھوڑنے اور پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ
بھائی چارے کا پیغام
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ میں اہلِ پاکستان کی جانب سے آپ سب کے لیے محبتوں اور دعاؤں کا پیغام لایا ہوں۔ پاکستانی عوام نہ صرف آپ کے لیے دعائیں کر رہے ہیں بلکہ اپنا مال بھی وقف کر رہے ہیں۔ غزہ کے اندر ریسکیو اور ریلیف کے بعد اب بحالی کے منصوبے بھی جاری ہیں، جبکہ مصر میں ہجرت کرنے والے مہاجرین کی میزبانی اور کفالت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جام کمال خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
جامعہ الازہر میں اہم ملاقاتیں
قبل ازیں جامعہ الازہر میں نماز جمعہ اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد، ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے مختلف عمائدین اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں غزہ کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بعد ازاں قاہرہ میں الخدمت کیمپ آفس کے سٹاف اور رضاکاروں سے عشائیہ پر میٹنگ میں ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف پر رہنمائی کی گئی۔
ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں
صدر الخدمت نے ٹیم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت پاکستان، مصر، غزہ، فلسطین، لبنان، اردن اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک سے غزہ متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی عوام کی خدمت ایک بہت بڑی سعادت ہے اور بحالی تک یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ یہ دورہ الخدمت کی جانب سے غزہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا ایک روشن باب ہے، جو پاکستانی عوام کی طرف سے فلسطین کے لیے مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔








