ایران کو کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا ہوگا، جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے،قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم کا ایران کی فوجی کارروائیوں پر اظہار تشویش
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایران کی جانب سے حالیہ فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے علاقائی اعتماد کو شدید دھچکا لگا ہے۔ایران کو کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا ہوگا، جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ
تنازع کو پھیلانے سے گریز کی ضرورت
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ تنازع کو مزید پھیلانے سے گریز کرے۔ جنگ کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے، بصورتِ دیگر پورے خطے کا استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکارہ زرین خان بھارتی نوجوانوں کی آن لائن ہراسانی سے پریشان، فحش اور غیر اخلاقی تبصروں پر پھٹ پڑیں
توانائی کی اہم تنصیبات کی حفاظت
قطر نے راس لفان پلانٹ پر حملے کو ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف قطر بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ایرانی دعوؤں کی تردید
ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوؤں کو قطر نے "ناقابلِ قبول اور بلاجواز” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ ایرانی عوام کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔








