امریکہ میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر سخت سزا کا اعلان، کتنے ڈالر جرمانہ ہوگا؟ جانیے
امریکہ میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر سخت اقدامات
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔
سخت جرمانے اور قید کی خطرناک سزائیں
تفصیلات کے مطابق ممنوع فضائی حدود میں ڈرون اڑانے پر سخت سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق خلاف ورزی پر 1 لاکھ ڈالر تک جرمانہ اور قید ہوگی۔
ڈرون آپریٹرز کے خلاف جدید اقدامات
’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں ڈرون اڑانے والا ہر شخص پکڑا جائے گا، غیر قانونی ڈرون آپریٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے تلاش کیا جائے گا۔ امریکہ میں حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
عوامی تعاون کی ضرورت
امریکی حکام نے عوام سے مشکوک ڈرون سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
حالیہ واقعات کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق 2 دن پہلے امریکی فوجی بیس پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز کا انکشاف ہوا تھا، ڈرونز کی پرواز کے وقت امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی بیس پر رہائش پذیر تھے۔








