برطانیہ نے امریکہ کو ایران پر حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی
برطانیہ کی امریکہ کو ایرانی اہداف پر حملوں کی اجازت
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے امریکہ کو ایران پر حملوں کیلئے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
’’جیو نیوز‘‘ نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ نے امریکہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ایرانی اہداف پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال کر سکے، خاص طور پر وہ اہداف جو آبنائے ہرمز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
اجازت کی توسیع
اس سے قبل برطانیہ امریکی افواج کو صرف اُن کارروائیوں کے لیے برطانوی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے چکا تھا جن کا مقصد ایران کو ایسے میزائل فائر کرنے سے روکنا تھا جو برطانوی مفادات یا جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔ تاہم وزارتی اجلاس میں اس اجازت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت اب امریکی افواج برطانوی اڈوں کو آبنائے ہرمز میں جہازوں کے تحفظ کے لیے بھی استعمال کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
براہ راست شمولیت نہیں
ڈاؤننگ سٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ خود ان حملوں میں براہِ راست شامل نہیں ہوگا اور حکومت کے مطابق تنازع کے حوالے سے برطانیہ کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “میرا شوہر مجھے غیر مردوں سے دوستی کرنے کا کہتا ہے” خاتون نے معاشرے کے انتہائی شرمناک پہلو سے پردہ اٹھا دیا۔
برطانوی وزراء کی ملاقات
ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے مطابق وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ برطانوی اڈے اب امریکی دفاعی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، جن کا ہدف وہ صلاحیتیں ہوں گی جو آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ وزراء نے فوری کشیدگی میں کمی اور جنگ کے جلد از جلد حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
ٹرمپ کا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے بہت دیر سے ردعمل آیا، برطانیہ کو جلد کارروائی کرنی چاہیے تھی۔








