عیدالفطر پر ناران کاغان جانے والوں کیلئے خوشخبری

پشاور میں سیاحوں کے لیے خوشخبری

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر خیبر پختونخوا جانے والے سیاحوں کے لیے خوش خبری ہے، حکومت نے خصوصی انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

حکومتی ہدایات

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگ لائن پر بیک وقت کئی گاڑیاں دھل رہی ہوتی ہیں، ملازمین ہا ہا کار مچائے رکھتے ہیں، ایک کو دھو سنوار کر فارغ نہیں ہوتے کہ اگلی آن پہنچتی ہے

سیاحوں کا استقبال

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبائی حکومت عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ توقع ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس زیادہ سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سفر 244 ٹرینوں سے 104 تک کیسے پہنچا، سیکرٹری ریلوے کا بڑا انکشاف

خصوصی سہولیات

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانگی کے لیے ٹورازم پولیس ڈیوٹیاں سرانجام دے گی۔ اس سلسلے میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹورازم پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

انفارمیشن سینٹرز کی دستیابی

علاوہ ازیں ٹورسٹ انفارمیشن اینڈ فسیلیٹیشن سینٹرز عید کے دوران مکمل فعال رہیں گے۔ سیاحوں کی رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔ سیاح کسی بھی مشکل یا ہوٹل کے مسائل کے لیے ٹورازم پولیس سے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سفر کی معلومات

عثمان محسود کے مطابق سیاح سفر سے قبل 1422 پر موسم اور راستوں کی معلومات لے سکتے ہیں۔ کے پی ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...