چینی کینیڈین پروفیسر نے ایران جنگ کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
چینی کینیڈین پروفیسر کی اہم پیشگوئی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کینیڈین پروفیسر نے ایران جنگ کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔
ایران جنگ کی طویل مدت
تفصیلات کے مطابق، چینی کینیڈین مبصر پروفیسر یینگ جیانگ نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ کا موازنہ یوکرین جنگ سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایران جنگ بھی کافی طویل ہوگی۔ فریقوں میں سے کوئی بھی ہار نہیں مانے گا، اس کے عالمی معیشت پر بھی بہت ڈرامائی اثرات مرتب ہوں گے، فوڈ راشننگ کی بھی نوبت آ سکتی ہے۔"
دیگر ممالک کی شمولیت کا امکان
"جنگ" کے مطابق، امریکی صحافی و میزبان ٹکر کارلسن کو انٹرویو میں پروفیسر یینگ جیانگ نے امکان ظاہر کیا کہ "خطے کے دیگر ممالک کو بھی اس جنگ میں شامل ہونا پڑے گا۔"








