آج ایران کے کتنے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے؟ اماراتی وزارت دفاع نے تفصیلات بتا دیں
ایران کے حملوں کی ناکامی
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ایران کے کتنے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے، اماراتی وزارت دفاع نے تفصیلات بتا دیں۔
تفصیلات کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ آج ایران کے فائر کیے گئے 3 بیلسٹک میزائل اور 8 ڈرون حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
ایرانی حملوں کے خلاف کارروائی
الدفاعات الجوية الإماراتية تتعامل مع الصواريخ الباليستية والجوالة والمسيرات الإيرانية.
UAE Air Defences engaged Iranian Ballistic and Cruise Missiles and UAVs Attacks #وزارة_الدفاع #وزارة_الدفاع_الإماراتية #MOD #UAEMinistryOfDefence pic.twitter.com/1JnsKhK5j0
— وزارت الدفاع |MOD UAE (@modgovae) March 21, 2026
ایران کے حملوں کی تعداد
’’جنگ‘‘ کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے ایران نے اب تک 341 بیلسٹک میزائل حملے کیے، جبکہ 15 کروز میزائل اور 1748 ڈرون حملے کیے گئے۔ ایران کے حملوں میں اب تک 2 اماراتی فوجی اور 6 غیر ملکی شہری جاں بحق ہوئے اور 160 افراد زخمی ہوئے۔








