شاہد آفریدی کا عید پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت
شاہد آفریدی کا عیدالفطر پر پیغام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان شاہد آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔
بہادروں کی قربانیوں کی یاد
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئیے سرزمین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کریں، انہی کی شجاعت اور قربانیوں کی بدولت ہم آج اپنے گھروں میں پر سکون عید منا رہے ہیں۔
دعائیں اور مبارکباد
اللہ ان سب کے درجات بلند کرے، انہیں جزائے خیر دے، اللہ ہمارا وطن ہمیشہ محفوظ رکھے۔ آپ سب کو دلی عید مبارک۔ پاکستان زندہ باد۔








