اسرائیل نے ایران میں بیلسٹک میزائل ذخیرے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی
اسرائیلی فوج کے فضائی حملے
تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے ایران میں فضائی حملوں کے دوران پاسداران انقلاب کے کمپاؤنڈ اور میزائل بنانے و ذخیرہ کرنیوالی کئی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نورمقدم کی لاش مجرم کے گھر سے ملنا کافی ہے، سپریم کورٹ
اہداف کی تفصیلات
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے رات کے وقت ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں پاسداران انقلاب کا ایک کمپاؤنڈ اور میزائل بنانے اور ذخیرہ کرنے والی کئی تنصیبات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنوبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
ویڈیو رپورٹ
תיעוד מיוחד משמי איראן: חמש תקיפות שונות תוך שניות לעבר אתר אחסון טילים בו חוסלו מספר רב של חיילי מערך הטילים
לאורך מבצע "שאגת הארי", חיל האוויר תוקף ללא הפסקה את מערכי האש של משטר הטרור האיראני, בדגש על מערך הטילים הבליסטיים בכל רחבי איראן.
בתיעוד שמתפרסם כעת, חיל האוויר… pic.twitter.com/QlIrXywsuJ
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) March 21, 2026
حملوں کے نتائج
نئی ویڈیو میں مغربی ایران میں ایک بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے والی تنصیب پر فضائی حملوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں اس مقام پر تعینات بڑی تعداد میں ایرانی فوجی مارے گئے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران بیلسٹک میزائل یونٹ سے وابستہ متعدد اہلکار اس وقت مارے گئے جب وہ تنصیبات پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔








