وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم کا بحرین کے شاہ سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بحرین پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شاہ حمد اور بحرین کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کو نیا سیکرٹری مل گیا
عید کی مبارکباد کے تبادلے
بحرین کے شاہ حمد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ
حملوں کی مذمت
وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ بالخصوص بحرین پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور حملوں میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کی کارروائی پر ناراض شخص نے ایسی چیز سسرال پارسل کر دی کہ جان کر ہی پیسنے چھوٹ جائیں
پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ
شہباز شریف نے بحرین اور اس کے عوام کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور بحرین کے بادشاہ کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سفارتی کوششوں کی حمایت
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوطرفہ اور علاقائی امور پر رابطے
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








