پاکستان کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ملک مسائل سے باہر نکلے: شیخ رشید
شیخ رشید کی اسرائیل کے خلاف پیشگوئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا گریٹر منصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں: فیلڈ مارشل
نماز عید کی ادائیگی
جیو نیوز کے مطابق، شیخ رشید نے نماز عید تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی۔ نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات بہتر ہوں۔ پاکستان کے ہر بچے کی خواہش ہے کہ ملک مسائل سے باہر نکلے۔
افغانستان کے ساتھ سیز فائر
ایک سوال کے جواب میں، شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا سیز فائر ہوا ہے۔ کل تک دیکھیں کیا ہوتا ہے، پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا، پاکستان زندہ باد ہوگا۔








