ایران نے نئے میزائل حملے شروع کردیئے، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کر دیئے ہیں، جن کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ لائیزر فورم پنجاب اور لاہور میں مرکزی قیادت کی جانب سے جو نامزد گیان کی گئیں ان کے باعث مسلم لیگی وکلاء کئی دھڑوں میں بٹ گئے
حملے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق "آپریشن وعدۂ صادق" میں وسطی اسرائیل کے 10 مقامات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں کا استعمال کیا۔ جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ
حملے کا ویڈیو ثبوت
Footage shows the moment an Iranian ballistic missile struck the southern city of Dimona this evening. pic.twitter.com/fCYwtgAj5x
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) March 21, 2026
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
جانی و مالی نقصان
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی ریسکیو ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) کے مطابق میزائل ایک عمارت پر براہِ راست آ کر گرا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں میزائل کو شہر پر گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی
ریسکیو کارروائیاں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل کے ٹکرانے سے ایک عمارت منہدم ہو گئی، اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حملے کے بعد کی صورتحال
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسی دوران شہر اور قریبی علاقوں میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہوکر شیلٹز میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔








