قطر کا ہیلی کاپٹر قطر کی سمندری حدود میں گر کر تباہ
ہیلی کاپٹر حادثہ کی تصدیق
دوحہ (ویب ڈیسک) قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک ہیلی کاپٹر ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث قطر کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریسکیو آپریشن کا آغاز
قطر کی وزارتِِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ حکام نے ہیلی کاپٹر کے عملے اور مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق جب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تو یہ ’معمول کی ڈیوٹی‘ سرانجام دے رہا تھا۔








