سعودی عرب نے ایران کے ملٹری اتاشی سمیت سفارتخانے کے 4 ملازمین کو ملک بدر کر دیا
سعودی عرب نے ایرانی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
ریاض (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے دوران ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور سعودی عرب نے ایران کے ملٹری اتاشی سمیت سفارتخانے کے 4 ملازمین کو ملک بدر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
تنقید کی وجہ
الجزیرہ کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے تیل برآمد کرنے کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ یانبو پر حالیہ ڈرون حملے کے بعد کیا گیا، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز بھی بند کر رکھا ہے۔
سرکاری اعلامیہ
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر "بار بار حملوں" کی وجوہات کی بنا پر ایران کے ملٹری اتاشی اور سفارت خانے کے عملے کو مملکت چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے "مملکت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی، اور مشن کے عملے کے تین ارکان" کو نان گریٹے قرار دیا ہے۔








