شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں
شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کا انتقال
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔
بیماری کی تفصیلات
پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔
نماز جنازہ کا اعلان
ماروی خورشید ملک کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3:30 بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔
رنج و غم کا اظہار
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
گورنر کے پی کا اظہار افسوس
دوسری جانب شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔








