جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے: پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ
تبدیلی کی علامات
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے اور اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان
حملوں کے نتائج
پاسداران انقلاب کے مطابق دیمونا، بیرالسبع (بئر السبع) اور ایلات میں حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ سے عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
ایران کی دھمکیوں کا جواب
دوسری جانب ایران کی جانب سے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بجلی گھروں پر حملہ کیا گیا تو خطے میں تمام امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹس بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے۔
انفراسٹرکچر کو نقصان
ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے باعث پانی اور بجلی کے اہم نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی ترسیل اور صفائی کے درجنوں مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں اہم نیٹ ورکس کے کچھ حصے تباہ ہو گئے ہیں۔ نقصانات کے ازالے اور مرمت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔








