سعود نے مجھ سے مجھ سے جہیز نہیں لیا تھا اور گھر کے فرینچر کا انتظام بھی خود کیا ، ادا کارہ جویریہ سعود کا انکشاف
جویریہ سعود کا جہیز پر موقف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز سے متعلق لب کشائی کی۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی، جہاں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علمائے اکرام سے شرکا سمیت عوام فون پر اپنے مسائل بھی دریافت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گانے کے فحش الفاظ سے بے خبر تھی، فلم سازوں نے دھوکا دیا، نورا فتیحی کا انکشاف
شادی اور جہیز کا تجربہ
پروگرام میں جہیز اور حق مہر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اداکار سعود نے مجھ سے کوئی جہیز نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا حق مہر 51 ہزار روپے تھا اور سعود نے مجھ سے جہیز لینے سے صاف منع کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش، دن دیہاڑے جنرل ہسپتال سے نو مولود اغواء
سعود کا کردار
گھر کا تمام فرنیچر کا انتظام سعود نے خود کیا تھا، مجھے جو میرے رشتہ داروں نے تحفے دیے تھے، ان میں فریج اور برتن سمیت دیگر تحفے شامل تھے لیکن سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا۔
دعائیں اور خوشی کی خواہش
جویریہ سعود نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ مہندی بھی سعود نے خود کی تھی، شادی پر میرا خرچہ نہیں ہوا، سب کچھ سعود نے خود کیا اور میں دعا کرتی ہوں کہ ہر لڑکی کو ایسا شوہر ملے جو اس سے ایک روپے کا بھی جہیز نہ لے۔








