محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، ماڈل و اداکارہ عینی جعفری
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی گفتگو
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ تاہم، کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، اور ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں
وزیر اعظم کے کفایت شعاری اقدامات
محسن نقوی نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول فراہم کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کی حرکت کو کم سے کم کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کا انعقاد ضروری
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا اور فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا۔ انٹرنیشنل پلیئر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔ محسن نقوی نے وضاحت کی کہ جب تک بحران جاری ہے، اس وقت تک اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ حالات معمول پر آنے پر تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔








