قاہرہ میں الخدمت کی عید سرگرمیاں جاری، فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے لیے عید میلے کا انعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن کا عید میلہ

لاہور (ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ کے علاقے العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عید میلے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی خصوصی شرکت

ڈاکٹر حفیظ الرحمن صاحب نے العبور میں موجود الخدمت کے زیرِ کفالت یتیم بچوں اور خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا، بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا اور انہیں چاکلیٹس، تحائف اور عیدی دی۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا اعلان

غزہ متاثرین کے ساتھ عید منانا

اس سے قبل صدر الخدمت قاہرہ میں غزہ متاثرین کے لیے قائم رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ عید منائی، ان کے مسائل سنے اور عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایرانیوں کو احتجاج جاری رکھنے کا پیغام

ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا پیغام

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے لیے نہ صرف دعاگو ہیں بلکہ ہر ممکن مالی تعاون بھی کر رہے ہیں۔

بحالی کے منصوبے

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی امداد کے بعد اب بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ مصر منتقل ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...